وفاقی کابینہ کا اجلاس بیوروکریٹس کو باہر بھیج دیا گیا

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (خبرایجنسی)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیر اعظم کی ہدایت پر سیکریٹری قانون اور سیکریٹری داخلہ کے علاوہ تمام بیوروکریٹس کو اجلاس سے باہر بھیج دیا گیا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون کی وفاقی کابینہ کو الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی۔