سٹیٹ بینک نے میسرز ٹیگ انوویشن کو والٹ ہولڈرز کو واجب الادا رقم ادا کرنے کی ہدایت کردی

05 اگست ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹیٹ بینک نے میسرز ٹیگ انوویشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو 19اگست 2022ء تک اپنے تمام والٹ ہولڈرز کو پوری واجب الادا رقوم واپس کرنے کی ہدایت کردی۔ متذکرہ ادارہ فی الوقت برقی زری ادارے (الیکٹرونک منی انسٹی ٹیوشن) کے لائسنس کے حصول کے لیے آزمائشی مرحلے میں ہے۔ یہ اقدام میسرز ٹیگ کے آزمائشی آپریشنز کے دوران سٹیٹ بینک کی ضوابطی شرائط کی خلاف ورزیوں اور دیگر خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔سٹیٹ بینک نان بینک اداروں کو الیکٹرونک منی انسٹی ٹیوشن کا لائسنس جاری کرتا ہے، جس کے لیے یہ تین مراحل طے کرنا ہوتے ہیں، یعنی اصولی منظوری، آزمائشی آپریشنز کی منظوری اور کمرشل آپریشنز کی منظوری۔