شاہ محمود اور زین قریشی کی پریس کانفرنس کے اخراجات ضلع کونسل افسران نے برداشت کئے

05 اگست ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)صوبہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی سابق وزیر خارجہ ، وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اور ایم پی اے مخدوزادہ زین قریشی نے صوبائی اداروں سے مراعات لینی شروع کردی ہیں ،گذشتہ روز رضا ہال میں سیاسی پریس کانفرنس کے انعقاد کے اخراجات ضلع کونسل آفیسران نے برداشت کئے۔ پریس کانفرنس کے موقع پر شرکا کی چائے ، بسکٹ اور کیک سے تواضع کی گئی جس کے اخراجات ضلع کونسل کےآفیسران نے اپنی جیب سے برداشت کئے ہیں۔