زکریایونیورسٹی میں ڈبل ڈیوٹی الائونس دینے پر تحقیقات کا آغاز‘ ریکارڈ طلب

05 اگست ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نے زکریایونیورسٹی میں ڈبل ڈیوٹی الاونس دینے پر تحقیقات کا آغاز کردیا، ذرائع کے مطابقزکریا یونیورسٹی کے متعدد سینئر اساتذہ ڈبل ڈیوٹی الاونس لے رہے تھے ، قانون کے مطابق کوئی بھی افسر یا ٹیچر ایک اسائمنٹ پر صرف تین ماہ تک ڈبل ڈیوٹی الاونس لے سکتا ہے ، ضرورت پڑنے پر وائس چانسلر اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے مزید تین ماہ کی توسیع کرسکتا ہے جس کے بعد ا س کو لاونس نہیں دیاجاسکتا مگر زکریا یونیورسٹی میں تمام قانون کو پس پشت ڈالتے ہوئے من پسند افراد کو ڈبل ڈیوٹی الاونس دیاگیا ڈیپارٹمنٹل اکاونٹ کمیٹی کے اجلاس میں یہ کیس سامنا آیا توا س پر تحقیقات کرانے کافیصلہ کیاگیا۔ ایچ ای ڈی نے سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد قریشی کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے مکمل رپورٹ ارسال کرنے کا کہا گیا ، یونیورسٹی ذرائع کے مطابق سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور انہوں نے یونیورسٹی مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔