جامعہ زکریا سے ایم فل کرنے والے پاکستان کے پہلے خواجہ سرا علیشاہ شیرازی کی وائس چانسلر سے ملاقات‘ پی ایچ ڈی کرنے کی خواہش

05 اگست ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا اور پاکستان کی پہلی ایم فل ٹرانس جینڈر علیشاہ شیرازینے وائس چانسلر کے ساتھ ملاقات کی، علیشاہ شیرازی نے زکریایونیورسٹی شعبہ ایجوکیشن سے سال 2017 میں ایم فل کیا،انہوں نے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے ملاقات میں مزید تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہاکہ اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ ملک بھر میں وہ پہلا خواجہ سر اہے جس نے ایم فل کی ڈگری حاصل کی اور اب وہ زکریایونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنا چاہتی ہے، وائس چانسلر نے علیشاہ شیرازی کی خواہش کو سراہا اور یونیورسٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی یا د رہے کہ علیشاہ شیرازی ملتان کے ایک سرکاری ادارے میں ملازمت بھی کرتی ہے ۔