قیام امن کیلئےجان قربان کرنیوالےپولیس شہداکوقوم کاسلام

05 اگست ، 2022

لاہور(مانیٹرنگ سیل)ملک بھرمیں گزشتہ روز یوم شہدائے پولیس نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا قیام امن کیلئےجان قربان کرنیوالے پولیس شہداکوسلام پیش کیاگیا،اس سلسلہ میں میں مختلف مقامات پر اور پولیس دفاتر میں تقریبات انعقاد پذیر ہوئیں جس میں شہدائے پولیس شہدا کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور شمعیں روشن کی گئیں۔