اسلام آباد (محمد صالح ظافر / خصوصی تجزیہ نگار) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اجازت سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاکستان میں متعین امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ، محمود خان کی خواہش پر ہونے والی اس ملاقات سے تحریک انصاف کے امریکی سازش کے بیانیے کا کھوکھلا پن ظاہر ہوگیا ہے ، عمران خان راحت حاصل کرنے کیلئے ہر دروازے پر دستک دے رہے ہیں ، بنی گالہ میں کالے بکرے مسلسل ذبح کئے جارہے ہیں اور ساتھ ہی عملیات پر بھی زور ہے ، عمران خان جادوئی ہتھکنڈے کی تلاش میں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی تحریک انصاف سے تعلق رکھنے و الے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی ملاقات سے امریکی سازش کے ذریعے تحریک انصاف حکومت کی برطرفی کے بیانیے کا کھوکھلاپن ظاہر کردیا ہے۔ ملاقات جمعرات کو پشاور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اجازت سے ہوئی جنہوں نے اپنے وزیراعلی کوامریکی سفیر سے معاملات کو درست کرنے کے لئے کردارادا کرنے کی استدعا کی ہے۔ امریکی سفیر درہ خیبرکی سیاحت اور طورخم کی سرحد دیکھنے کے لئے گئے تھے اور پشاور میں موجود تھے۔ حد درجہ قابل اعتماد سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ملاقات صوبائی وزیراعلیٰ محمود خان کی درخواست پر ہوئی ہے جس کے اختتام پر 32؍ لفظوں پر مشتمل روایتی بیان ٹویٹر سے جاری ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سفیر نے اقتصادی ترقی، تجارت، تعلیمی سانجھے داری اور سرمایہ کاری میں امریکا کے پاکستان سے تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال ہے جس سے خطے اور اس کے عوام کو مدد ملی ہے تحریک انصاف کاامریکی سفیر سے مارچ کے مہینے کے بعد یہ اعلانیہ اولین اعلی سطح رابطہ ہے مارچ میں اپنی ملکی سیاست کے لئے عمران خان نے اچانک امریکا کے خلاف مخاصمانہ مہم شروع کردی تھی۔ قبل ازیں وہ ڈیڑھ سال تک امریکی صدر جوبائیڈن کے خیرسگالی فون کال کا انتظار کرتے رہے جس کے لئے انہوں نے بڑی سفارتی مساعی بھی کی اس میں ناکام رہے کہ انہیں وزارت عظمی سے نکال دیا گیا۔
لاہور سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کورونا کا شکار ہو گئے۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار...
کراچی منگل کوانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان...
لاہور سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو 30 مارچ کو طلب کر...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی رہی دورا ن کاروبار انڈکس40200پوائنٹس کی حد عبور کر گیا انڈیکس میں...
شاہجمالبھانے کی چھت گرنے سے لڑکا اور دیوار کے نیچے دب کر مزدور جاں بحق ہو گیا ۔احمد موہانہ روڈ چاہ منشی والا...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سابق سربراہ بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد ملک ویڈیو کیس میں سابق وزیر اعظم...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے کراچی کیلئے بجلی6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ نیپرا...
لاہورپنجاب حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں آٹا کے ریکارڈ ایک کروڑ30 لاکھ سے زائد آٹا بیگ مفت تقسیم کئے جا چکے...