کورونا مزید 4 مریض جاں بحق ،160 کی حالت تشویشناک مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد ریکارڈ

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (جنگ نیوز،خصو صی نمائندہ) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 4افراد دم توڑ گئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں789نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا چار جانیں لے گیا جس کے باعث کل اموات 30503ہو گئیں،مزید 789کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ کیسز 1557134ہوگئے ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 21741نئے ٹیسٹ کئے گئے ،460افراد صحت یاب ہو گئے ،160 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح63.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔(خصوصی نمائندہ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لاہور 318کیسز کے ساتھ صوبہ بھر میں سر فہرست ہے ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 440 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 514,905 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 497,653 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,589 ہو چکی ہے۔ کورونا کے 8626 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 11,680,275 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔  لاہور سے کورونا وائرس سے 318 جبکہ ملتان سے 38 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ، فیصل آباد سے 37جبکہ راولپنڈی سے 15کیسز رپورٹ ہوئے۔ بہاولپور سے 9، سیالکوٹ سے 4جبکہ پاکپتن سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بھکر، گجرات، جھنگ، قصور اور رحیم یار خان سے 2دو کیسز ،جہلم، خانیوال، خوشاب، منڈی بہاوالدین، نارووال اور شیخوپورہ سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 5.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ، لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12.3 فیصد، ملتان سے 8.4 فیصد ، فیصل آباد میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.1 فیصد ، بہاولپور 4.0، راولپنڈی 1.0 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔