جدہ، لندن (خبر ایجنسی، اے ایف پی) اوپیک پلس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کے اضافے پر اتفاق کرلیا ہے،عالمی منڈی میںبرینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں2.8فیصد کمی، فی بیرل 94.09ڈالر ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کا اضافہ کررہی ہے، اوپیک پلس نے کہاہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے پاس خام تیل کی پیداوار میں زیادہ اضافے کی گنجائش نہیں ،اوپیکس پلس کے فیصلے کے مطابق 23 ممالک پر مشتمل تنظیم اگلے ماہ تک خام تیل کی روزانہ پیدوار سات لاکھ 48 ہزار بیرل تک بڑھائے گی۔تجزیہ کاروں نے اس معمولی اضافے کو امریکی صدر جوبائیڈن کے لیے مایوس کن قرار دیا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے دورے پر سعودی قیادت سے تیل کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب عالمی منڈی میںتیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے،برینٹ سی نارتھ کروڈ 2.8فیصدکمی کیساتھ 94.09 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ2.6 فیصد کمی کیساتھ 88.32ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
کراچی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی ۔ حسان...
کراچی سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں جمعرات کو قانون سازی کے عمل کے دوران متعدد بل پیش کئے گئے جن میں سے بڑی تعداد کو...
ملتان، رحیم یارخان،سکندرآباد،فاضل پور ٹریفک حادثا ت میں بچیوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ تفصیل...
ملتان‘میاں چنوں ایف آئی اے ملتان زون نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کا ایک اور واپڈا کے دو اہلکاروں...
مترو‘ چوک سرور شہید‘ کوٹ ادو معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی نے اندھا فائرنگ ک رکے بھائی کو قتل اور بھابی کو...
ملتانپنجاب حکومت نے پی اے ایس گریڈ19کے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے پنجاب مہر شاہد زمان کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر...