لاہور (خصوصی نمائندہ) ملک بھر میں ادویات کی کمی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا۔ محکمہ صحت پنجاب نے پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے مدد کی درخواست کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری صحت پنجاب محمد سہیل کے مطابق اس وقت صوبے میں 53 ضروری ادویات میسر نہیں۔ پی پی ایم اے اپنی ممبر کمپنیوں کو یہ ادویات بنانے کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرے۔ پرائم منسٹر انسپکشن ٹیم نے بھی ادویات کی قلت کی انکوائری شروع کر دی ہے اور ڈریپ ، پی پی ایم اے اور دیگر حکام کو طلب کر لیا ہے۔ پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں نہ ملنے والی زیادہ تر ادویات ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ہیں۔ڈاکٹرز اور فارماسسٹس کہتے ہیں کہ تھیلیسیمیا، کینسر اور ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کے لئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات آنا بند ہو گئی ہیں۔پی پی ایم اے کے مطابق بیرون ملک خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ملک میں ادویات کا بحران بڑھتا جا رہا ہے۔حکام کہتے ہیں کہ بیرون ملک بننے والی ادویات کی درآمد پر تین فیصد ٹیکس عائد کرنے سے درآمد کم ہونا شروع ہوگئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق اس وقت پورے ملک میں سو سے زائد ضروری ادویات کی قلت ہے۔ ملک بھر میں اور خاص طور پر پنجاب میں انستھیزیا کی ضروری گیس بھی دستیاب نہیں۔
کراچی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی ۔ حسان...
کراچی سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں جمعرات کو قانون سازی کے عمل کے دوران متعدد بل پیش کئے گئے جن میں سے بڑی تعداد کو...
ملتان، رحیم یارخان،سکندرآباد،فاضل پور ٹریفک حادثا ت میں بچیوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ تفصیل...
ملتان‘میاں چنوں ایف آئی اے ملتان زون نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کا ایک اور واپڈا کے دو اہلکاروں...
مترو‘ چوک سرور شہید‘ کوٹ ادو معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی نے اندھا فائرنگ ک رکے بھائی کو قتل اور بھابی کو...
ملتانپنجاب حکومت نے پی اے ایس گریڈ19کے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے پنجاب مہر شاہد زمان کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر...