بر منگھم( نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے کہا ہےکہ والد نے کہا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیا ب رہے تو تمھاری شادی کروں گا، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے 24سالہ ویٹ لفٹر نے کہا کہ گولڈ کوسٹ کے کامن ویلتھ گیمز میں برانز میڈل جیتا تو والد سخت ناراض ہوئے تھے انہوں نے کئی دن مجھ سے بات چیت نہیں کی، میرے والد غلام دستگیر بٹ خود بھی انٹر نیشنل ویٹ لفٹر ہیں اور وہی میرے کوچ بھی ہیں،میرا چھوٹا بھائی حنزیلا نوح بٹ بھی کامن ویلتھ گیمز میں موجود ہے جو اپنا مقابلہ جیت نہیں سکا،نوح دستگیر کی دو بہنیںبھی ہیں جو ان کی تیاری اور کام یابی کے لئے دعا گوں رہتی ہیں، نوح دستگیر نے کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈل کو اپنے والد کے نام کرتے ہوئے کہا کہ اب میری نظر 2024 کے اولمپکس گیمز پر مرکوز ہے۔
لاہور سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کورونا کا شکار ہو گئے۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار...
کراچی منگل کوانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان...
لاہور سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو 30 مارچ کو طلب کر...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی رہی دورا ن کاروبار انڈکس40200پوائنٹس کی حد عبور کر گیا انڈیکس میں...
شاہجمالبھانے کی چھت گرنے سے لڑکا اور دیوار کے نیچے دب کر مزدور جاں بحق ہو گیا ۔احمد موہانہ روڈ چاہ منشی والا...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سابق سربراہ بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد ملک ویڈیو کیس میں سابق وزیر اعظم...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے کراچی کیلئے بجلی6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ نیپرا...
لاہورپنجاب حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں آٹا کے ریکارڈ ایک کروڑ30 لاکھ سے زائد آٹا بیگ مفت تقسیم کئے جا چکے...