اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے ایمن الظواہری کے لیے کی جانے والی کارروائی میں پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ امریکی سفیر کی جانب سے پاک افغان بارڈر دورے کی تفصیلات نہیں ہیں۔القاعدہ رہنما کی ہلاکت سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ ایمن الظواہری سے متعلق کارروائی میں پاکستانی فضائی حدود کےاستعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔مسئلہ کشمیر سے متعلق ترجمان کاکہنا تھا کہ 5 اگست کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کو تین سال ہوجائیں گے، بھارت مسلسل اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد بھارتی افواج قابض ہیں۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن، انٹرنیٹ بندش اور کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، کشمیری لیڈرشپ کو حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر قید میں رکھا ہوا ہے، بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف کل یوم استحصال منایا جائے گا۔ایک سوال کےجواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کی علاقائی حدود کا احترام کرتا ہے۔
لاہور سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کورونا کا شکار ہو گئے۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار...
کراچی منگل کوانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان...
لاہور سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو 30 مارچ کو طلب کر...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی رہی دورا ن کاروبار انڈکس40200پوائنٹس کی حد عبور کر گیا انڈیکس میں...
شاہجمالبھانے کی چھت گرنے سے لڑکا اور دیوار کے نیچے دب کر مزدور جاں بحق ہو گیا ۔احمد موہانہ روڈ چاہ منشی والا...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سابق سربراہ بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد ملک ویڈیو کیس میں سابق وزیر اعظم...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے کراچی کیلئے بجلی6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ نیپرا...
لاہورپنجاب حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں آٹا کے ریکارڈ ایک کروڑ30 لاکھ سے زائد آٹا بیگ مفت تقسیم کئے جا چکے...