حکومت کا مسائل حل کرنے کے بجائےعمران خان کونا اہل کرانے پر زور ہے، شیخ رشید

05 اگست ، 2022

اسلام آ باد (آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سر برا ہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد نے ملکی و عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں، مقدمات،عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل کرانے پر زور دیا ہوا ہے، جس سے سیاست میں مزید انتشار اور خلفشار بڑھے گا، ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد عوام میں جانےکے قابل ہے نہ الیکشن کرانے اور نہ مسائل حل کرنے کے ، الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی نیست ونابود اور دفن ہو جائے گا۔ فضل الرحمٰن اور نوازشریف بھی انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں جبکہ پی پی پی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔