مسجد نبوی کی بے حرمتی کا جرم ثابت، 6پاکستانیوں کو سزا

05 اگست ، 2022

ریاض،مدینہ منورہ (شاہد نعیم،خبرایجنسی) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے دورہ مدینہ میں حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی، مدینہ منورہ کی عدالت میں 6پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت ہوگیا، 3پاکستانیوں کو 10،10سال قید کی سزا اور دیگر 3کو 8،8سال قید کی سزا سنائی گئی، مدینہ منورہ کی عدالت نے 6مجرموں پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء کو حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم ثابت ہونے پرسزا سنائی، دس سال سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں،8سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان ، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہیں، مدینہ منورہ کی عدالت نے 20،20ہزار ریال جرمانہ اور موبائل فون ضبط کرنے کی سزا بھی سنائی ہے۔ وفاقی وزرا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے۔