محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام محکمے کام کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

05 اگست ، 2022

وہاڑی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے اورمجالس وجلوسوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام محکمے کام کر رہے ہیں میونسپل کمیٹیز کا عملہ صفائی سڑکوں کی صفائی ستھرائی باقاعدگی سے کر رہا ہے جلوسوں کے راستوں کی مرمت، تجاوزات کا خاتمہ اور درختوں کی خراش تراش جاری ہے ،گٹروں کے مین ہولز کو ڈھکن لگائے جا رہے ہیں، مجالس کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور امن کو امان کو یقینی بنانے کیلئے افسران مانیٹرنگ وزٹ جاری رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں کی مانیٹرنگ کرنے کیلئے ضلعی کنٹرول روم بھی قائم ہے ،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کو چیک کیا جائے گا تاکہ محرم الحرام کے دوران بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں، دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید خالد محمود گیلانی نے شہر کا دورہ کر کے محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی ، سڑکوں کی مرمت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو چیک کیا۔