سکندر آباد، ڈاکوئوں نے شہری کا موٹر سائیکل چھین لیا، پیٹرول ختم ہونے پر چھوڑ کر فرار

05 اگست ، 2022

سکندرآباد(نامہ نگار) موضع توڈر کے قریب شہری سے ڈکیتی کی واردات، ڈاکوئوں کا شہری پر تشدد، ایک لاکھ روپے اور موٹرسائیکل چھین لیا، موٹرسائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار، تھانہ سٹی پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، تھانہ سٹی پولیس نے عبدالحق کی درخواست پر ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، دوسری جانب نامعلوم چور شہری کے گھر کا صفایا کرگئے، بلال کالونی کا رہائشی شیردین اپنے رشتہ داروں کی فوتگی میں گیا ہوا تھا کہ نامعلوم چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے3تولہ طلائی زیورات 2لاکھ نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی گھریلو سامان بھی لے گئے، پولیس نے شیردین کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔