خانیوال میں آج 6محرم کا جلوس برآمد ہوگا

05 اگست ، 2022

خانیوال (نمائندہ جنگ) خانیوال میں 6 محرم الحرام کا جلو س آج برآمد ہوگا،جو بلاک نمبر11مرکزی امام بارگاہ صبح10بجے برآمد ہوکر قلی بازار سے ہوتا ہواگپی والا چوک،سنگلانوالہ چوک، ایوب روڈ سے ہوتا ہوا ایوب چوک میں نماز ظہر ادا کرتے ہوئے لاہور موڑ شفاعت احمد خان ڈاہا کی رہائش گاہ پر4بجے اختتام پذیر ہوگا۔