خانیوال:میونسپل کمیٹی نے جلوس روٹ پر صفائی کا کام تیز کردیا

05 اگست ، 2022

خانیوال (نمائندہ جنگ) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خانیوال عمر افتخار شیرازی کی ہدایت پر فیلڈ سکواڈز نے جلوس روٹ پر صفائی کا کام تیز کردیا ہے جبکہ آمدورفت میں رکاوٹ کا باعث بننے والی رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں ،ایڈمنسٹریٹر نے اکبر بازار کا دورہ کرکے آپریشن کا بھی جائزہ لیا ،انہوں نےکہا کہ ایمرجنسی صفائی پلان تشکیل دیدیاہے ، روٹس پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے جارہے ہیں ، دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر عمر افتخار شیرازی نے رات گئے مرکزی امام بار گاہ گیارہ بلاک کا دورہ کیا اورمیونسپل کمیٹی کی طرف سے کئے گئے انتظامات جائزہ لیا۔