دنیا بھر میں انسانی دوستی کا عالمی دن 19اگست کو منایا جائے گا

05 اگست ، 2022

خانیوال (نمائندہ جنگ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی دوستی کا عالمی دن 19اگست کو منایا جائے گا اس دن کو منانے کا مقصد خلق خدا کی بھلائی کی سرگرمیوں کے حوالے سے بنیادی سمجھ بوجھ کو عام کرنے کے ساتھ ان سرگرمیوں میں شریک افراد کا احترام اور جو لوگ کا رخیر کرتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں ان کو یا د کرنا ہے اسی دن بغداد شہر کے کینال ہوٹل میں بم دھماکے میں اقو ام متحدہ کے22افراد کے ہلاک ہونے کی برسی بھی ہے۔