کمشنر ملتان اور آر پی او کا محرم کے انتظامات چیک کرنے کیلئے کبیروالا کا دورہ

05 اگست ، 2022

کبیروالا (نامہ نگار) کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک اور آرپی او راجہ رفعت مختیار نے محرم کے انتظامات چیک کرنے کیلئے گزشتہ روز کبیروالا کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ، ڈی پی او جلیل عمران خان، ارکان امن کمیٹی لائسنداران ان کے ہمراہ تھے، کمشنر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر ایک پلیٹ فارم پر ہیں، اے کیٹیگری جلوسوں اور مجالس کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔