بجلی کا خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے کے خلاف احتجاج

05 اگست ، 2022

جلال پور پیر والہ (نامہ نگار) گیارہ روز سے بجلی کا خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے کے خلاف صدیق آباد کے مکینوں نے میپکو آفس کے سامنے ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا، 6 دن سے خان بیلہ روڈ کے قریب کوک ایجنسی سٹریٹ کے خراب ٹرانسفارمر کی عدم تبدیلی کے خلاف بھی متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، صدیق آباد کے مکینوں نے جماعت اسلامی کے رہنما خالد لاشاری کی قیادت میں ملتان روڈ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا، مظاہرین نے میپکو کے افسران و عملہ کے خلاف نعرے بازی کی۔