میاں چنوں، نواحی گائوں کا سیوریج سسٹم ناکارہ، سڑکوں پر گندا پانی جمع ہونے سے تعفن پھیل گیا

05 اگست ، 2022

میاں چنوں (نامہ نگار ) چک نمبر 125پندرہ ایل جھنڈے والی کا سیوریج سسٹم ناکارہ، سڑکوں پر گندا پانی جمع ہونے سے تعفن پھیل گیا، اہل علاقہ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے، سیوریج کا پانی جمع ہونے سے سکولوں کے راستے بھی بند ہوگئے اور گورنمنٹ بوائز سکول اور گورنمنٹ گرلز سکول کو جانے والے راستے میں جمع پانی بچوں کیلئے درد سر بن گیا، اہل علاقہ لیاقت علی، اشفاق احمد اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سمیت دیگر انتظامی عہدے داران سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔