کوٹ ادو، ڈاکوؤں نےشہری سےموٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا

05 اگست ، 2022

کوٹ ادو(نامہ نگار) ڈاکوؤں نےشہری سےموٹرسائیکل، موبائل فون چھین لیا، مزاحمت پرتشددبھی کیا، تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14سی کا عبدالمجید سہوگزشتہ شب10بجے رات موٹرسائیکل پرسوار شہر سے گھر جا رہاتھا کہ ریسکیو 1122کے قریب 2نامعلوم نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اس سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا،مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایاجبکہ دوسرے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادوکے علاقہ بستی ترنڈن کارہائشی آصف چانڈیہ کےگھرکے باہرکھڑی موٹرسائیکل نامعلوم چور اٹھا کرلے گئے، پولیس سٹی کوٹ ادونےدونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔