سرکل کوٹ ادو کی حدود میں ایک ہی رات میں چوری کی4وارداتیں

05 اگست ، 2022

کوٹ ادو(نامہ نگار) سرکل کوٹ ادو کی حدود میں ایک ہی رات میں چوری کی4وارداتیں، پہلی واردات میں چور تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں خرادیےکی دکان سے قیمتی سامان ڈالے میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے، دوسری واردات میں بستی حقانی والا میں فقیرمحمد ویڑر کے 2قیمتی بکرے چوری ہو گئے، تیسری واردات میں شکور والامیں غلام یسیٰن بوہا کے بھانہ مویشی سےنامعلوم چوروں نے ایک بکری جب کہ چوتھی واردات میں چاہ کوٹانے والا میں عبدالرشید جسپر کے بھانہ مویشی سے نا معلوم چور 2بکرے چوری کرکے لے گئے۔