کہروڑ پکا:اسسٹنٹ کمشنر کا ڈسپوزل سٹیشن کا معائنہ ،فور ی مرمت کی ہدایت

05 اگست ، 2022

کہروڑ پکا (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر محمد اشرف صالح نے ڈسپوزل سٹیشن کا معائنہ کیا اور فور ی طوپر مرمت کی ہدایت کی ،انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی احمد صابر کے ہمراہ پرانا میلسی روڈکا دورہ کیا جہاں ڈسپوزل لائن ٹوٹ جانے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مسائل کا سامنا تھا،انہوں نےمعائنہ کرنے کے بعد سب انجینئر حافظ عبد الرحمنٰ کی زیر نگرانی اور سینیٹری انسپکٹر اور سینٹری عملہ کو پابند کیا گیا کہ اس لا ئن کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔