ضلع لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

05 اگست ، 2022

لودھراں (نمائندہ جنگ) ضلع لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد، تقریب کی مہمان خصوصی چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد نے عمارت کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے میڈیا کو بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ لودھراں کی عمارت پر تقریباً 33ملین روپے کی لاگت آئے گی، عمارت 2سال کے عرصے میں تعمیر ہوگی۔