جہانیاں ،گرلز ایسوسی ایٹ کالج بارش اور سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا

05 اگست ، 2022

جہانیاں(نامہ نگار ) انتظامیہ کی مبینہ غفلت، سیوریج اور بارشوں کا پانی گورنمنٹ گرلز کالج میں چھوڑ دیا گیا، انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے گرلز ایسوسی ایٹ کالج بارش اور سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گیا، دیوارگرنے سے سیوریج کا پانی کالج میں داخل ہو گیا، بدبو اور تعفن زدہ ماحول میں طالبات کا تعلیم حاصل کرنا مشکل ہوگیا، پانی سے کالج کی عمارت کو بھی کافی نقصان پہنچا جب کہ سیوریج کا پانی جمع ہونے سے طالبات اور سٹاف میں مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، شہریوں نے سیکرٹری تعلیم پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔