عمران نیازی کا جھوٹا بیانہ بے نقاب ہوگیا ،غلام قاسم ہنجرا

05 اگست ، 2022

چوک سرورشہید (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا جھوٹا بیانہ بے نقاب ہوگیا اور ثابت ہو گیا کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان مخالف قوتوں کے نمائندہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو بچانے کیلئے عمرانی فتنہ سے سختی سے نمٹا جائے۔