ڈی پی او مظفرگڑھ کاخان گڑھ کا دورہ ،جلوس روٹس کا معائنہ

05 اگست ، 2022

خان گڑھ ( نامہ نگار)ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نےخان گڑھ کا دورہ کیا ڈی پی او نے انجمن تاجران منتظمین مجالس اور لائسنس داران سے سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی، ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان نے سکیورٹی پلان پر مکمل بریفنگ دی، ڈی پی او نے دفتر ڈی ایس پی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور سائلین کے مسائل سن کر حل کے احکامات جاری کئے،کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان اور سرکل کے تمام ایس ایچ اوز کے علاوہ سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ڈی پی او نے جلوس روٹس کا معائنہ کیا اور سکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیا۔