لودھراں، جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران و مجلس شوریٰ کا اجلاس آج ہو گا

05 اگست ، 2022

لودھراں ( نمائندہ جنگ ) جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران و مجلس شوریٰ کا اجلاس آج (5اگست بروز جمعہ) صبح نو بجے دفتر جماعت اسلامی میں زیر صدارت ڈاکٹر طاہراحمد چوہدری منعقد ہوگا، اجلاس میں جماعت اسلامی کی سابقہ دعوتی و تنظیمی فلاحی کاموں کا جائزہ اور آئندہ کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔