وہاڑی:جولائی میں 872گرانفروشوں کو 21لاکھ 58ہزار جرمانہ

05 اگست ، 2022

وہاڑی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں ،جولائی میں پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس نے 7909انسپکشنز کیں 872گراں فروشوں کو21لاکھ 58ہزار 500 روپے جرمانے، 4ایف آئی آرز کا اندراج اور 4گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں جو بھی گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کا مرتکب پایا جائے اس کو جرمانے اور مقدمات کا اندراج کروایا جائے ،گراں فروشی عام آدمی کی قوت خرید کو متاثر کرتے ہیں کسی کو عوام کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنے دیا جائے گا ،عوام کو ریلیف فراہم کر اولین ترجیح ہے، جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کریں۔