اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کاسبزی منڈی کا دورہ

05 اگست ، 2022

وہاڑی (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی نعمان محمود نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں نیلامی کے عمل کو چیک کیا ،اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا اولین ترجیح ہے جس کے لئے سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کو باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے کسی کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دی جائے گی انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ سبزیوں و پھلوں کی ڈیمانڈ اور سپلائی کو مانیٹر کیا جائے سبزیوں اور پھلوں کی طلب و رسد میں توازن ہونا چاہئے تاکہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول میں رہیں اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو،س موقع پر نائب تحصیلدار ملک جاوید اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی طاہر محمود بھی موجود تھے۔