خانیوال ہسپتال کی بہتری کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر

05 اگست ، 2022

خانیوال (نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اداروں میں سروس ڈیلیوری کی مزید بہتری کا ٹاسک ملتے ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال ضلعی انتظامیہ کے ریڈار پر آگیا،ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ نے ہسپتال کا دورہ کیا اور ٹراما سنٹر،وارڈز،اوپی ڈی،تھیلسمیا سنٹر میں ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریوں کا جائزہ لیا،انہوں نے مریضوں سے ڈاکٹروں و عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی بارے استفسارکیا فارمیسی اور سٹور میں ادویات کے سٹاک بارے بھی بازپرس کی،انہوں نے کام نہ کرنے والے ہیلتھ سٹاف کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بہتری کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائیگا، فرائض میں غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کو گھر بھیج دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت سے جو سکون ملتا ہے وہ کسی اور کام میں نہیں ،انہوں نے ہسپتال کی صفائی بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔