محکمہ فوڈ کی کارروائی، جلالپور انٹر چینج پر گندم سے لوڈ 2ٹریلر پکڑ ےگئے

05 اگست ، 2022

سکندرآباد(نامہ نگار) محکمہ فوڈ کی ٹیم نے جلالپور انٹر چینج پر ناکہ بندی کر کے گندم سے لوڈ 2 ٹریلر پکڑ لئے،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ احمد جاوید نے 2 ہزار بوریاں قبضے میں لے لی،گندم سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف تھانہ جلالپور پیر والہ میں مقدمہ درج کرادیا، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے کہاکہ ڈویژن بھر میں گندم سمگلنگ کے 14مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔