ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی رانا خالد اکرام کا تبادلہ، حسنات آصف کی تعیناتی کا حکم

05 اگست ، 2022

وہاڑی (نمائندہ جنگ )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی شکایت پرڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوفوری طور پر تبدیل کر دیا ،ترجمان پاکستان فلور ملز ایسوسی شیخ شہباز ،ضلعی جنرل سیکرٹری فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی شیخ محمد حسین، سینٹر نائب صدر عاصم اشرف، نائب صدر رانا عبدالستار، جوائنٹ سیکرٹری باسط علی نے ڈائریکٹر فوڈ پنجاب سے ملاقات کی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رانا خالد اکرام کیخلاف ثبوت پیش کئے جس پر ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے رانا خالد اکرام کو ٹرانسفر کرتے ہوئے حسنات آصف کو فوری طور پر ڈی ایف سی وہاڑی کا چارج سنبھالنے کا حکم جاری کردیا۔