جہانیاں :جماعت اہلسنت کے عہدیداروں کا تقرر

05 اگست ، 2022

جہانیاں( نامی نگار )جماعت اہلسنت تحصیل و سٹی جہانیاں کے عہدیداروں کا تقرر کر دیا گیا،ضلع خانیوال کے آرگنائزر مفتی شوکت سیالوی نے ضلعی امیر تاج رفیق مغل کی مشاورت سے جہانیاں تحصیل میں شیخ اختر رضا کوسرپرست، مفتی یسیٰن حیدر القادری کو امیر ،افضال حامدی کو ناظم اعلیٰ جبکہ سٹی میں آرگنائزر معین سیالوی امیر قاری زوار سیالوی اور ناظم اعلی شیخ عزیر سلیم کو مقرر کردیا گیا۔