سیاسی ڈائری، ستر ارکان اسمبلی کو عمران سےخاطر خواہ دلچسپی باقی نہیں رہی

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) جس قومی اسمبلی کو دھتکار کر عمران خا ن اور تحریک انصاف کے ارکان روتے گاتے چار ماہ قبل نکلے تھے اور پراسرار طور پر وہاں سے مستعفی ہوگئے تھےجمعرات کو دوبارہ اس کی دہلیز پر پہنچ گئے وہ الیکشن کمیشن کےخلاف رونا دھونا کرنے آئے تھے۔ تحریک انصاف کے 121؍ ارکان نے احتجاجاً استعفی دیا تھا آج شاہراہ آئین پر پہنچے اس کے ارکان کی تعداد پچاس کے لگ بھگ تھی جس سے کم از کم یہ عیاں ہوگیا کہ عمران خان کے کم از کم ستر ارکان قومی اسملی کوان سےخاطر خواہ دلچسپی باقی نہیں رہ گئی استعفوں کی تصدیق کا مرحلہ آتا ہے تو اس میں عمر ان کے لئے خفت کا بہت سامان موجود ہے۔ اسے عمران خان کی چابکدستی کہا جاسکتاہے یا عیاری قرار دیا جاسکتا ہےکہ انہیں جس ادارے یا دفتر سے باز پرس کا اندیشہ ہو وہ اس کے خلاف دشنام و الزام کا بازار گرم کردیتے ہیں،الیکشن کمیشن کئی مہینوں سے ان کے نشانے پر ہے۔