ملتان(سٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی میں موجود بااثر افسر نےالیکشن کمیشن آف پاکستان کے تبادلے تعیناتیوں پر پابندی کے احکامات کو نہ صرف نظر انداز کردیا بلکہ ایک ریجن میں دو دو ڈائریکٹر تعینات کرکے نئے روایت بھی قائم کر ڈالی ۔ ملتان سے ایک اہم سیاسی رہنما کی ایما پر این ایچ اے سائوتھ پنجاب میں گریڈ19کا ایک نیا عہدہ پیدا کرکے شعبہ سول انجینئرنگ گریڈ18کے آفیسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے این ایچ اے ذرائع کے مطابق مذکورہ سیاسی شخصیت نے پیپلز پارٹی کی حکومت میں بھی نیشنل ہائی ویز اتھارٹی سے ریکارڈ کام کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے تبادلے تعیناتیوں پر پابندی کے باوجود نیشنل ہائی ویز اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بغیر ملتان ریجن میں گریڈ 19 کا ایک اور عہدہ تخلیق کرلیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ شعبہ سول انجینئرنگ کے افسر کو کو ملتان،ساہیوال اور بہاولپور کی بیٹ دی گئی ہے جبکہ پہلے سے موجود ڈائریکٹر کو رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان کی بیٹ دی گئی ہے این اے157کے ووٹرز، امیدواروں اور این ایچ اے ملازمین نےالیکشن کمیشن آف پاکستان سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
نئی دہلی :سکھ ریاست خالصتان کیلئے بڑھتی ہوئی حمایت نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو سخت پریشان کر...
مکہ مکرمہ عمرہ زائرین کو مسجدالحرام جاتے ہوئے سامان ساتھ نہ لے جانیکی ہدایت کی گئی ہےیہ ہدایت سعودی شہری دفاع...
دمشقشام میں ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملوں میں 3شامی فوجیوں سمیت 19جنگجو...
تیونس غیر قانونی پناہ گزینوں کو یورپ لے جانے والے تین ڈوبتے بحری جہازوں کے شمالی افریقی ممالک کے قریب غرق...
اسلام آباد کینیڈا میں سکھ مظاہرین پر ’سخت تشویش‘ کے اظہار کے لیے برطانیہ کے بعد بھارت نے کینیڈا کے ہائی...
اسلام آباد صدر عارف علوی کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ’’قلمی دوستی‘‘ کا پہلا جوابی سندیسہ آگیا ہے جس...
کراچی بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کی نااہلی کے خلاف کانگریس کا نئی دہلی سمیت ملک...
مدینہ منورہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کے روز مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا...