اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی ادارے کی ون چائنہ پالیسی کی توثیق کی ہے،ان کا یہ بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے چین کے تائیوان کے دورے سے کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ انتونیو گوتریس نے یوکرین کے بحران پر اپنے گلوبل کرائسز ریسپانس گروپ کی رپورٹ کے اجرا کے لیے ایک پریس کانفرنس میں اس موقف کو واضح کیا۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ ون چائنہ پالیسی کے حوالے سے ہم جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی پاسداری کرتے ہیں اور یہی وہ سمت ہے جو ہم اپنے ہر کام میں اختیار کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1971 میں قرارداد 2758 منظور کی، جو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی)کے قانونی حقوق کو بحال کرنے اورعوامی جمہوریہ چین کی حکومت کے نمائندوں کو اقوام متحدہ میں چین کے واحد قانونی نمائندوں کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔
نئی دہلی بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ عالمی سطح پر مسترد ہو گیا،سویڈن میں قائم انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے...
کراچی سینئر اداکار شہزاد نواز نے بتایا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد سے اب تک کئی یادگار کردار ادا...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت سے پاکستان کے میزائل پروگرام کیلئے سامان و آلات فراہم کرنے...
شارجہ شارجہ میں حالیہ شدید بارشوں میں متاثرین کی مدد کے لیےوہاں مقیم پاکستانی برادری نے اکٹھاہو کر امدادی...
جدہ سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 14 ہزار 672غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں، گرفتاریاں 11 اپریل سے 17 اپریل 2024 کے...
نئی دہلی بھارتی ریاست ناگالینڈ کے 6مشرقی اضلاع میں لوگوں نے الگ ریاست کے اپنے مطالبے کے حق میں بھارتی...
ابوجا مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست قدونا میں مسلح افراد کے حملے میں 23 افرادہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے...
راولپنڈی امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی کے دوران ایک شخص نے عدالت کے باہر خود سوزی کی...