صحافیوں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ پی ایف یو جے

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے 72ویں یوم تاسیس کے موقع پر جمعرات کو راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔ رواں سال جدوجہد کا سال ہوگا جس میں خاص طور پر صحافیوں کے معاشی مسائل کے حل کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ مقررین نے پی ایف یو جے کے بانی رہنماؤں کی۔ جدوجہد کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں ملک بھر کے وفات پا جانے والے صحافیوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب میں پی ایف یو جے کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ کارکن صحافیوں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مہنگائی کے اس دور صحافیوں کے معاشی مسائل سے آگاہ ہیں اسی لئے پی ایف یو جے نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال جدوجہد کا سال ہوگا ۔