چین تائیوان جنگ، ٹیکنالوجی استعمال کرنیوالے صارفین بھی متاثر ہونگے

05 اگست ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) چین اور تائیوان کے درمیان جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں جس کے سنگین نتائج دونوں ملکوں کے عوام اور دنیا پر تو مرتب ہوں گے ہی لیکن ٹیکنالوجی کے شعبے کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے اور اس شعبے کے صارفین کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تائیوان دنیا میں چپ بنانے والا سب سے بڑا ملک ہے اور تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔