بیجنگ(اے ایف پی، خبرایجنسیاں)چین نے تائیوان کے ارد گرد اب تک کی اپنی سب سے بڑی لائیوفائر فوجی مشقیں کیں جس کے دوران خصوصی علاقوں میں میزائل حملےکیےگئے، تائیوان نے اس اقدام کو ’غیر ذمہ دارانہ اوررویہ کو غیر قانونی قرار دیاہے،آسیان ممالک نے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کھلی محاز آرائی کی طرف جانے کا خطرہ ظاہر کیاہے۔امریکی وزیر خارجہ کاکہناہےکہ امید ہے بیجنگ جارحانہ فوجی سرگرمیوں کو بڑھانے کا بہانہ نہیں تلاش کرے گا،یورپی یونین کی جانب سے بھی چینی اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد جمعرات کو چین نے تائیوان کے ارد گرد اب تک کی اپنی سب سے بڑی فوجی مشقوں میں لائیو فائرنگ کی۔ چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی وقت رات 12بجے آبنائے تائیوان میں چینی فوجی مشقیں شروع ہوئیں، جن میں ’لائیو فائرنگ‘ اور خصوصی علاقو میں میزائل حملے شامل ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ وہ مشقوں پر نظر رکھے ہوئے ہے ، وزارت قومی دفاع زور دیتی ہے کہ وہ جنگ کی خواہش اور تنازعات کو بڑھانے والا رویہ اختیار کیے بغیر جنگ کی تیاری کے اصول پر قائم رہے گی، تائیوان کے ایک سکیورٹی ماہر نے بتایا کہ مشقوں میں مقامی وقت دو بجے کے قریب دو میزائل تائیوان کے ماتسو جزائر کے قریب لانچ کیے گئے جو چین کے قریب ہے اور جو مشقوں کے لیے مقرر کردہ پانیوں میں ہے۔
کراچیبامباری: وسطی افریقا میں کان پر مسلح افراد کے حملے سے 9 چینی باشندے ہلاک ہوگئے۔چینی باشندوں کے ہلاک ہونے...
کراچیبھارتی حکام نے سکھ رہنما کی گرفتاری کے لیے پنجاب ریاست میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹورک کی بندش میں توسیع...
اسلام آبادوفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات میں ذیلی...
اسلام آباد سیاسی کشمکش کے بگڑتے ماحول میں سپیکر راجہ پرویز اشرف نے امن اور مفاہمت کے نئے چراغ روشن کئے ملک...
نیویارک نیو یارک پولیس نے ایک پورن اداکارہ کو خاموش رہنے کیلئے ادا کی گئی رقم کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ پر آج ...
پیرس اس وقت نصف دنیا کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔آئندہ جنگیں بھی پانی کے تنازع پر ہوں گی۔کچھ ممالک نے...
کراچیبامباری: وسطی افریقا میں کان پر مسلح افراد کے حملے سے 9 چینی باشندے ہلاک ہوگئے۔چینی باشندوں کے ہلاک ہونے...
اسلام آباد جاپان نے ’ملتان میں موسمی نگرانی کے ریڈار کی تنصیب کے منصوبے‘ کیلئے گرانٹ امداد کی رقم 2.042 ارب...