پولیس کے شہداء نے جانیں دیکر محکمہ،ملک کا وقار بلند کیا، آر پی او

05 اگست ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او خرم شہزاد حیدر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کر دیں 1500 سے زائد پولیس افسران و جوان شہید ہوئے جن میں ملتان پولیس کے 38 شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے شہداء کی فیملیز سے کہا کہ خوشی اور غم کی ہر گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔پولیس لائنز میں شہداء کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او ملتان رفعت مختار راجہ نے کہا کہ شہداء نے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کر کے محکمہ اور ملک کا وقار بلند کیا ہے 15 سو سے زائد شہداء میں ملتان ریجن پولیس کے 107 شہدا شامل ہیں عزم، ہمت، اور فرض شناسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اگر آگے بھی کبھی موقع ملا تو ہم اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا کہ شہداء کی فیملی کو اپنا حصہ سمجھتے ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان نے کہا کہ ریاست کی بقا اور امن و امان شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ آخر میں تمام افسران نے شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھانا کھایا۔