ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائی

05 اگست ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی، انفورسمنٹ ٹیم نے شیر شاہ روڈ پرتجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تحصیل دار موڑ، گارڈن ٹاؤن ،القریش چوک، مظفرآباد مل پھاٹک اور پل مظفرآباد کے علاقوں میں روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کروا کے سامان قبضہ میں لے لیا اور روڈ کی حدود میں قائم پختہ تجاوزات دو دن کے اندر از خود ختم کرنے کے لیے وارننگ اور نوٹسز بھی جاری کیے۔