وی سی نشتر کا شعبہ میڈیکل ایجوکیشن کا دورہ

05 اگست ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے شعبے میں جاری تدریسی اور تربیتی کورسز کے حوالے سے بریفننگ دی۔