پیر کالونی میں صفائی اور سیوریج کی ناقص صورتحال پر جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

05 اگست ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیر کالونی میں صفائی اور سیوریج کی ناقص صورتحال پرامیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی کی قیا دت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پورا شہر ایک بارش کے بعد تالاب میں تبدیل ہوجاتا ہے عوام کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے علاوہ کسی کے پاس نہیں، اب اپنا حق لینے کے لیے میدان میں نکلنا ہوگا، ویسٹ منیجمنٹ اور واسا حکام ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ۔