ہائیکورٹ: والد کی تحویل سے بازیاب 2 کمسن بچے ماں کے حوالے

05 اگست ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ نیو ملتان نے والد کی تحویل سے دو کمسن بچوں کو بازیاب کراکے عدالت عالیہ میں پیش کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس صفدر سلیم شاہد نے بچوں کو ان کی والدہ قرۃ العین کے حوالے کردیا۔