ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نے پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اور انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈویلپمنٹ کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلی کی ایڈوائزری سروسز کے موضوع پر انٹرنیشنل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی۔انٹرنیشنل ورکشاپ میں مس مندرا سنگھ شریستھا انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈویلپمنٹ سے پروگرام کوآرڈینیٹر کلائمیٹ چینج سر وسز، یونیورسٹی آف لیڈز سے مارٹا برونو سورس نے خصوصی شرکت کی۔ورکشاپ کا بنیادی مقصد موسم اور آب و ہوا کی آگاہی کے سماجی اور اقتصادی فوائد کی نشاندہی کرنا تھا۔خاص طور پر پنجاب اور سندھ صوبوں میں کپاس اور گندم کے کاشت کاروں پر توجہ مرکوز کرنا جہاں بڑھتا ہوا درجہ حرارت،زیادہ سیلاب اور طویل خشک سالی پیداواری صلاحیت کو خطرے میں ڈال دیتی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ایم ڈی عاصمہ جواد ہاشمی،ڈائریکٹر این ڈبلیو ایف سی ظہیر احمد بابر،محمد اسماعیل،دلدار حسین کاظمی،ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس نوید وڑائچ،ڈی جی واٹر مینجمنٹ ساؤتھ پنجاب،ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن شہزاد صابر،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر اشفاق سمیت کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ملتان پولیس نےخاتون کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ اور بچوں کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں 12 افراد کے...
ملتان ملتان میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے بدھ کی شب ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ...
ملتانجوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سرکاری آٹا میں مبینہ خورد برد اور کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق چیئرمین...
ملتان ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے راجن پور کے ٹرانسپورٹر محمد شفیع کی عبوری...
ملتان ریجنل پولیس آفیسر محمد سہیل نے ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر کے ہمراہ مختلف آٹا تقسیم مراکز کامرس...
ملتان بلوم فیلڈ ہال سکول کینٹ برانچ میں فن فیئرکی رنگا رنگ تقریب ہوئی ، کھانے پینے کی اشیا کے سٹالز نے شرکا کو...
ملتان مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریک انصاف ساوتھ پنجاب وومن وونگ کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر کے اعزاز...
ملتان تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں سابق انسپکٹر پر نامعلوم افراد نے تشدد کرکے بازو توڑ دیا، انسپکٹر کو نشتر...