ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے 14 اگست یوم آزادی کی ہفت روزہ تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ضلعی محکموں کو تقاریب کے اہتمام کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آج 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوم آزادی کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ 14 اگست کو آرٹس کونسل میں قومی سطح کا مشاعرہ کرایا جائے گا جس میں ملک کے نامور شعراء کو مدعو کیا جائے گا ، میراتھن دوڑ،سائیکل ریس سمیت مختلف مقابلے بھی جشن آزادی تقاریب کا حصہ ہونگے ۔ سرکاری و نجی عمارتوں پر سجاوٹ،تقاریری مقابلے اور ثقافتی سٹال بھی لگائے جائیں گےڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ قومی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوگی جبکہ یوم آزادی کے موقع پر کمرشل و نجی عمارتوں کی سجاوٹ پر انعامات بھی دیے جائیں گے۔
ملتان پولیس نےخاتون کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ اور بچوں کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں 12 افراد کے...
ملتان ملتان میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے بدھ کی شب ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ...
ملتانجوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سرکاری آٹا میں مبینہ خورد برد اور کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق چیئرمین...
ملتان ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے راجن پور کے ٹرانسپورٹر محمد شفیع کی عبوری...
ملتان ریجنل پولیس آفیسر محمد سہیل نے ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر کے ہمراہ مختلف آٹا تقسیم مراکز کامرس...
ملتان بلوم فیلڈ ہال سکول کینٹ برانچ میں فن فیئرکی رنگا رنگ تقریب ہوئی ، کھانے پینے کی اشیا کے سٹالز نے شرکا کو...
ملتان مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریک انصاف ساوتھ پنجاب وومن وونگ کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر کے اعزاز...
ملتان تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں سابق انسپکٹر پر نامعلوم افراد نے تشدد کرکے بازو توڑ دیا، انسپکٹر کو نشتر...