عدالت نے میپکو کو وکلاء سے جنرل سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا

05 اگست ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج نے وکلاء کے چیمبرز کے بجلی کے بلوں پر ہزاروں روپے جنرل سیلز ٹیکس لگانے اور ان سے کمرشل ریٹ وصول کرنے کے خلاف ہائیکورٹ بار کی درخواست پر سٹے آرڈر جاری کردیا ہے عدالت نے میپکو کو وکلاء سے جنرل سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔ اس سمیت دیگر درخواستوں پر آئندہ سماعت 19 اگست کو ہوگی۔